March 23, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

عثمانیہ اسکول کے زیر اھتمام ایک روزہ شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا

سید مشتاق این آر ائی انڈیا نیوز ہیڈ جموں کشمیر

عثمانیہ اسکول کے زیر اھتمام ایک روزہ شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی بشیر احمدبٹ ڈی ڈی سی خانصاحب اور راجہ غلام نبی وانی جواینٹ سیکریٹری ہاکی جے اینڈ کے نے شرکت کی اس موقع پر مسٹر بٹ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا کہ محکمہ جنگلات نے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا ہے کہ اسکولوں اور دوسرے اداروں میں پیڑ پودے لگاۓ جا رہے ہیں انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگاۓ جائیں تاکہ آنے والے وقت میں ہمیں مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے عثمانیہ سکول کی تعریف کرتے ہوۓ فرمایا کہ اسکول انتظامیہ اسا تزہ اور بچے تعریفوں کے مستحق ہیں ان میں شجر کاری کا جوش و جزبہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی اس موقع پر راجہ غلام نبی وانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا کہ ہمیں چاہیے پیڑ پودے زیادہ سے زیادہ لگائیں اور جنگلات کی حفاظت کریں اس پروگرام میں محکمہ جنگلات کے بہت سارے ملازمین نے شرکت کی اور فر مایا کہ ہمیں اپنے اس سرمایہ کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ آخر میں چیر مین عثمانیہ اسکول نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور والدین اور طالب علموں سے گزارش کی کہ اپنے آس پاس کو صاف ستھرا رکھا جاۓ اور جنگلات کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تعاون دیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.