امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے اور زندگی کے شب و روز بحسن وخوبی کٹ رہے ہوں گے، حالات بتارہے ہیں کہ ہر شخص کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے اور اپنی زندگی کو پٹری پر لانے کی جد وجہد میں ہر چہار جانب سرگرداں نظر آرہا ہے, درحقیقت مہاماری نے جہاں عام زندگی کو مفلوج کیا ہے وہیں دنیا کےہر شعبے میں اپنا قہر برپا کر کے اس کی کمر توڑ ڈالی ہے۔ مدارس اسلامیہ بھی اس وبا کا شکار بنا اور بری طرح متاثر ہوا اورجس ذرائع کی بنیاد پر مدارس اسلامیہ کے اخراجات کا دارومدار تھا اس پر بریک سا لگ گیا مگر اس کے باوجود آپ کا محبوب ادارہ “دارالعلوم اہل سنت تیغیہ فیض الرسول” تمام تر مشکلوں کا سامنا کرتا ہوا آگے بڑھتا رہا اور پورے جوش و خروش کے ساتھ تعلیم و تدریس کا باضابطہ آغاز کر چکا جبکہ اب تعمیرو مرمت کا کام بھی اپنی آخری منزلیں طے کررہا ہے اور جس اہم کام کے لئے آپ کو میسیج بھیج رہا ہوں وہ یہ ہے کہ”قادری ہال” جس کا رقبہ ایک ہزار مربع اسکوائر فٹ ہے ،(جو درجہ حفظ کے طلبہ کے لیے ہے) جس کو مکمل کرنے میں تقریباً سات لاکھ کا خرچ آرہا ہے جس کی چھت کی ڈھلائی میں فی الحال ساڑھے تین لاکھ کی أشد ضرورت ہے،ظاہر سی بات ہے اتنی بڑی رقم، ادارہ کے تمام اخراجات کو برداشت کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں مشکل معلوم ہورہاہے مگر آپ جیسے اہل خیر و ثروت سے مجھے پوری امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رضا کے لیے اس کام کو انجام دے کر دین و سنیت کے قلعے کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ آپ کی آسانی کے لئےادارہ کا اکاؤنٹ نمبر ارسال کر رہا ہوں رقم بھیج کر اطلاع ضرور کریں۔ کچھ تصویریں اور ویڈیوز اس امید کے ساتھ ارسال کررہاہوں کہ ملاحظہ فرماکر دعاؤں سے نوازیں گے۔ Bank a/c no.44790100002516 IFSC code.BARB0MAHUAX Bank of Baroda Darul Uloom Ahle sunnat Teghiya faizur Rasool mahua آپ کی دعاؤں کا طالب *عبد العلی فریدی* 9771918666,9430081176 *بحکم* *پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ قاری محمد امام بخش قادری تیغی*
سرپرست اعلی دارالعلوم اہل سنت تیغیہ فیض الرسول
تیغی نگر ،مہوا،ویشالی ،بہار،انڈیا