نتیش حکومت میں بہار کی ترقی پورے ملک کے لئے مثال ہے / امتیاز ندوی مہو
نتیش حکومت میں بہار کی ترقی پورے ملک کے لئے مثال ہے / امتیاز ندوی
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی و جنتا دل یو نائیٹیڈ پارٹی کے اقلیتی سیل کے بہار ریاستی سیکریٹری امتیاز ندوی نے عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالی جناب وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی دور حکومت میں بہار کی چہار طرفہ ترقی پورے ملک ہندوستان کے لئے ایک مثال ہے جو جگ ظاہر ہے اور اپنے ماتھے کی نگاہوں سے ہم سب دیکھ رہے ہیں انہیں مزید کہا کہ موصوف وزیر اعلی بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جن کی دور حکومت میں سب زیادہ کام بہار کے اقلیتی طبقہ کے لئے ہوا ہے چاہے حج کمیٹی بہار ،عبد القیوم انصاری میموریل ہال ، سالار اردو غلام سرور میموریل ہال ، سنی وقف بورڈ ، انجمن ترقی اردو ، اردو اکیڈمی ، اردو لائبریری ، اردو ڈائریکٹوریٹ ، اقلیتی کمیشن ،اقلیتی قرض ، مدارس اسلامیہ ،امارت شریعہ ،ادارہ شریعہ ،خانقاہوں ، اقلیتی ہاسٹل ، اقلیتی ہال ، اقلیتی مکتب ، اردو ٹی ای ٹی اسپیشل جیسے اہم جگہوں پر پوری ایمانداری اور انصاف کے ساتھ کام کرنے والا ملک میں واحد وزیر اعلی جناب نتیش کمار ہیں ساتھ ہی ہر طبقہ کا فکر رکھنے والا اور اس کی چہار طرفہ ترقی چاہنے والا بھی وزیر اعلی بہار نتیش کمار ہی ہیں جس کی شہادت پندرہ سال سے زیادہ کی حکومت آپ سب کے سامنے ہیں وزیر اعلی ” ویکاس پتر کے ساتھ بہار رتن بھی ہیں ” ہم مرکزی حکومت کے وزیراعظم عزت مآب نریندر مودی کی عدالت سے گزارش کرتے ہیں کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کو ” بھارت رتن ” ایوارڈ سے نوازا کر ہمارے وزیر اعلی کی عزت افزائی کی جائے