جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی
جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی
پاتےپوربلاک پرآج صبح 9:15 بجے یوم آزادی کے حسین موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے بلاک آفس پر راجد بلاک صدر مقبول احمد شہبازپوری کے ہاتھوں راجد پریوار پاتےپوراورپارٹی کے اراکین کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی اور ھندوستان زندہ باد اور یوم آزادی کے نعرے لگائے گئے پارٹی کے سرکردہ افراد نے دلکش انداز میں وطن عزیز کا قومی ترانہ گنگنایا جس کے بعد جنگ آزادی اور اس میں مسلمانوں کے نمایاں کردار کو الفاظ کی حسین موتیوں میں پروتے ہوئے فرمایا کہ “آزادی ھند میں سب سے اہم کردار علمائے اہلسنت اور مسلمانوں نے ادا کیا ہے” آپ نے دوران گفتگو علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کے انقلاب آفریں فتوی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ “اگر علامہ فضل حق خیرآبادی نے جرآت مندی سے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی نہ دیا ہوتا تو یہ ملک آج بھی انگریزوں کے زیر تسلط ہوتا
اس پربہار موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے تمام لوگ خاص طور پر موجود رہیں۔