العادل ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی شخصیات نوازے گئے
العادل ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی شخصیات نوازے گئے
مہوا ویشالی /شرافت خان / العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے جانب سے ادبی شخصیات نوازے گئے واضح ہوکہ مشہور شاعر و صحافی ،دینی و ملی اردو زبان کے خادم ماسٹر اعجاز احمد عادل شاہ پوری ویشالی متحرک و فعال شخص جو تقریباً دو دہائی سے نوویں،دسویں ،گیارہویں ،بارہویںدرجہ کے طلبہ وطالبات کو اردو کے فروغ کے لئے مفت کوچنگ چلا کر حلقہ کے جلال پور بیر بھان ،شاہ پور خرد ،محمود پور گنگھٹی ،قابل پورہ بستی کے بچے کو اردو کی تعلیم حاصل کرا تے ہیں جو قابل تعریف ہے اور مبارکباد کے مستحق ہیں وہیں اسی بچے کو فائنل سیشن کے اختتام کے بعد چالیس روزہ مفت دینی منظم کلاس کے ذریعے مذہب اسلام کی بنیادی تعلیم توحید ، نماز ، روزہ ، زکوٰۃ ،حج کی معلومات کے ساتھ ساتھ زندگی میں پیش آنے والی ضروری مسائل کی معلومات ،پاکی ناپاکی ،چالیس احادیث،مسنون دعائیں ،کلمہ درود ،تحیات ،ثنا ،چھوٹی چھوٹی سورہ ،پنجگانہ نماز کی مکمل طریقہ کا معلومات دلانا زندگی کا اہم فریضہ سمجھتے ہیں اور اپنے اخرت کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں ساتھ ہی اس خدمت کو کرتے ہوئے ادبی شخصیات کو بھی حوصلہ افزائی کر اردو زبان کی آبیاری کرتے ہیں دریں اثنا ایک پروگرام کے تحت روز نامہ تاثیر اردو کے ضلع ویشالی بیورو چیف شرافت خان،روز نامہ راشٹریہ سہارا اردو ویشالی کے بیورو چیف عبد الواحد ، روز نامہ پندار اردو حاجی پور عظیم الدین، روز نامہ ہندی بہار منتھن ویشالی کے بیورو چیف نسیم ربانی ، روز نامہ ایک قوم اردو مہوا کے نور عین ، اردو ہندی یوٹوب چائنل ویشالی کے بیورو چیف اعجاز انصاری ، ادب نواز سماجی خادم سابق سرپنچ عبد الکلام انصاری ، عبد الباری انصاری ،اردو ٹیچر ایشو سییشن ضلع ویشالی کے جنرل سیکرٹری عبد القادر دینی و ملی خادم محترمہ رضوانہ رحمان پٹنہ و جناب مجیب الرحمٰن پٹنہ ، اردو ٹیچر محترمہ رخسانہ شہناز شاہ پور محترمہ روشن آراء ، لسانیات اردو کے پروفیسر ناظم قادری سنگھاڑہ وغیرہ جیسے اہم شخصیات صوفی محمد نوشیرواں عادل قادری مجیبی علیہ رحمۃ رضوان ایوارڈ سے چالیس روزہ مفت دینی منظم کلاس کے درمیان نوازے گئے