October 31, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

عقیدئہ توحید کے ساتھ سنت رسول پر پیرا ہونا کامیابی کی ضمانت / سید گلزار ملت

عقیدئہ توحید کے ساتھ سنت رسول پر پیرا ہونا کامیابی کی ضمانت / سید گلزار ملت

*بچوں میں دینی عصری علوم کے ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کریں / بلیاوی*
*اعلیٰ حضرت کے مشن کو زندہ رکھیں تاکہ آپ سب کا ایمان زندہ رہے/ مفتی شمشاد*

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ یک روزہ عظیم الشان رحمت اللعالمین کانفرنس و جشنِ دستار بندی و عرس اختر ملت علیہ رحمہ سمرا مظفرپور سے خطاب کرتے ہوئے آل نبی وارث جبہ مولائے کائنات جانشین سرکار مسولی حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج سید شاہ گلزار اسمعیلی واسطی قادری رزاقی اسماعیلی زیدی حسینی صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ اسماعیلیہ مسولی شریف نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ء توحید کے ساتھ سنت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جو زندگی گزاری وہی مومن کامیاب و کامراں ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمرا مظفرپور میں اخلاقی بلڈنگ کا سنگِ بنیاد اور مدرسے کا قیام دین اسلام کے قلعے کا قیام ہے جس کی بنیاد میں نے آج ڈالی جس سے یقینا کفرو ضلالت کا اندھیرا بھاگے گا اور دین اسلام کا چراغ حلقے میں روشن ہوگا ، شمش العلماء محدث کبیر حضرت مولانا الحاج الشاہ مفتی شمشاد احمد مصباحی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی یوپی نے فرمایا لوگو ! جس دور سے ہم سب گزر رہے ہیں یہ پرفتن دور ہے جہاں سب سے زیادہ خطرہ ایمان کے جانے کا خطرہ ہے بد عقیدگی کا خطرہ جو پلک جھپکتے ہی لوٹنے کا کام کرتی ہے ایسی صورت میں دیوبندی وہابی عقیدے کے پیرو کاروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اہل سنت والجماعت کا جو عقیدہ رہا ہے اس پر قائم و دائم رہنا سر بلندی اور سرفرازی کی ضمانت ہے ۔ غازیئہ ملت قوم کے سچے وفادار صدر مرکزی ادارہ ء شریعہ سلطان گنج پٹنہ بہار خطیب دوراں حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حالات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی عصری تعلیم و نظام کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کریں تاکہ پارلیمانی منصوبوں سے واقف ہوسکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنے اولاد کو حافظ ، قاری ، عالم ، فاضل بنا رہے ہیں’ تو ایک اولاد اچھا سیاست داں بھی بنائے یہ بھی آج کے ماحول میں قوم کے رہبری کے لئے ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی اس اجلاس سے ناشر مسلک اعلیٰ حضرت اظہر القادری پوکھریرا شریف ، خطیب اہل سنت حضرت مولانا ارتضیٰ کمال صاحب مظفر پور ، کتب کثیرہ حضرت مولانا قاری غلام نبی حسن قادری مظفر پور ، پیر طریقت حضرت مولانا محمد معین الحق یوسفی ، پیر طریقت حضرت مولانا محمد پھول حسن قادری ، پیر طریقت مفتی ارشد رضوی صاحب مقصود پور ، استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم علیمی ، خلیفہ حضور طبیب ملت حضرت مولانا محمد محمود عالم نوری ، نازش علم و فن حضرت علامہ مفتی مغفور عالم رسول پور نے بھی خطاب فرمایا اس اجلاس کی سرپرستی نبیرہ ء سرکار چاند پور فتح پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق صاحب یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف ، پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد ظہیر الدین صاحب مصباحی سرپرست اعلی ادارہ ہذا ، جامع معقولات حضرت مولانا ظفر امام مصباحی صاحب قبلہ صدر المدرسین دارالعلوم ہذا ، گلشن علم و ادب حضرت مفتی غلام رسول مرکزی مدرس دارالعلوم ہذا ، خلیفہ اختر ملت حضرت مولانا نور السلام منظری مدرس دارالعلوم ہذا ، حضرت مولانا حافظ قاری غلام مرتضی ضیائی صاحب قبلہ مدرس دارالعلوم ہذا ، شاعر اسلام اخلاقی صاحب قبلہ ، حضرت قاری لعل محمد قادری صاحب قبلہ مدرس دارالعلوم ہذا ، پیر طریقت حافظ و قاری غلام معصوم تیغی سعیدی ، پیر طریقت حضرت مولانا عبداللہ احقر موہن پور ، ماہر درسیات حضرت مولانا نظام الدین مصباحی بریارپور ، ماہر علم و فن حضرت مولانا محمد رحمت علی مصباحی سمرا ، حضرت مولانا حافظ و قاری عبدالعزیز اخلاقی صاحب قبلہ قیادت حضرت مولانا امجد رضا نوری صاحب قبلہ ، سیادت حضرت مولانا ارشد رضا امجدی اخلاقی ، نگرانی حضرت حافظ و قاری مولانا مفتی اسدق رضا مصباحی ، اجلاس کی صدارت شہزادہ حضور طبیب ملت خلیفہ حضور گلزار ملت پیر طریقت حضرت مولانا محمد احمد رضا امجدی اخلاقی اسماعیلی صاحب قبلہ سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ یوسفیہ اخلاقیہ سمرا شریف مظفرپور ، پروگرام کا اغاز کلام الہی سے ہوا بعدہ نعت و منقبت کے اشعار شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی ، محفوظ کامل مظفر پور ، افضل مظفرپور ی ، رہبر سمستی پوری ، ترنم مظفر پوری ، اشہر مظفر پوریی مصداق اشرفی ، شمشیر نیپالی ، بسمل نیپالی، اکمل ویشالوی نے بھی پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت مولانا محبوب گوہر اسلام پوری، نقیب اہل سنت پھول محمد صاحب نعمت رضوی ، نقیب انقلاب ساجد رضا سلطان پوری ، نقیب ذیشان غلام معین الدین بیدم ، نقیب گلبہار ضیاء القادری صاحب قبلہ نے باری باری سے انجام دیئے وہیں قومی تنظیم نمائندہ محمد شہاب الدین مظفرپور و پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ اعجاز عادل ووڈشاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی قمر امجدی سمرا مظفرپور ، خطیب و امام حضرت مولانا محمد اکبر رضا اشرفی سمرا کے ساتھ اہم علماء شعراء نقباء ، ادباء ، صلحاء کثیر تعداد میں تشریف لاکر عرس اختر ملت و رحمتہ للعالمین کانفرنس و جشنِ دستار بندی سے فیضیاب ہوئے اور نیک دعاؤں کے ساتھ واپس ہوۓ اور اراکینِ اجلاس نے مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کی ۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.