August 31, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

شریعت بھی عمدہ مقاصد اور پاک سیاست کرنے کی پوری اجازت دیتی ہے: امتیاز ندوی: جسیم الحق

شریعت بھی عمدہ مقاصد اور پاک سیاست کرنے کی پوری اجازت دیتی ہے: امتیاز ندوی: جسیم الحق

حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ سیاست کسی بھی مذہب کے ماننے اور جاننے والوں کے لئے دور حاضر میں اتنا ضروی ہے کہ جتنا زندہ رہنے کے لئے سانسوں کا چلنا ضروری ہے لیکن مقاصد حسنہ ، عظیم اہداف ، عظیم فکر ، عظیم سونچ ، عظیم ترقی اور آخری صف میں کھڑے لوگوں کی سب سے پہلے ترقی
کرنے کا ہدف ہے تو پھر شریعت کا کوئی پہلو بھی مقاصدِ حسنہ سے خالی نہیں ہے، چناں چہ اس کی سیاست بھی عمدہ مقاصد اور عظیم اہداف سے پُر ہے، مثلاً: اچھائیوں کا عموم، برائیوں کا سدِّ باب اور رعایا کی اصلاح و تربیت وغیرہ۔ جب کہ دیگر نظاموں میں ان باتوں کا تصور محض ایک اضافی اصطلاح کے طور پر ہے، زیادہ سے زیادہ ان کا مقصد خوشی فراہم کرنا، اور چیزوں کو مہیا کرنا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے یہاں ”خیر و شر“ کا کوئی معیار مقرر نہیں ہے، ایک ہی چیز ایک زمانہ میں بھلی اور دوسرے زمانہ میں بری معلوم ہونے لگتی ہے، ان کے پاس ”خیرِ مطلق اور شرِّ مطلق کا کوئی تصور ہی موجود نہیں ہے ۔
جب کہ اسلام میں ”خیر و شر“ کا معیار موجود ہے، اس کا اولین مقصد ہی اچھائیوں کا عموم ہے، جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: (يہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انھیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو یہ نماز قائم کریں، زکوٰۃ ادا کریں، نیکی کا حکم کریں اور برائی سے رو کیں یہی وہ عمدہ مقاصد ہیں جن پر سیاستِ اسلامیہ کی بنیاد ہے، ان میں سے ہر ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے، اپنے مقصود کو شامل ہے، نظامِ اسلامی کی برتری کو ثابت کرنے میں عامل ہے۔ واضح ہو کہ دور حاضر میں جو سیاست ملک میں رواں دواں ہے یہ تو سیاست ہے ہی نہیں یہ تو ملک کی نجاست ہے اس لئے کہ ۔ سیاست کا حسن جو ہوتا ہے اس کو زہر آلود کردیا ہے جہاں عوام الناس کو سانس لینا ، کھانا پینا، رہنا سہنا ، ملنا جلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ایک رکاوٹ ہے جہاں آپ خاندان کے ساتھ آسانی سے مرتو سکتے ہیں مگر جی نہیں سکتے اس لئے ملک میں پاک سیاست کرنے والے تو جیت تو ہیں لیکن کرتے نہیں یہ لوگ بھی جوگیا رنگ میں رنگ جاتے ہیں اور یہ صاحب بھی میٹھو نبی جی روزی بھیج بولنے لگتے ہیں ایسی صورت قوم کی صورت بدلنے کے لئے اچھے سوچ فکر کے ساتھ قیادت کرنے کے لئے آگے آنے کی اسد ضرورت ہے ۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.