July 24, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

عرس تیغی رحمانی بکساواں شریف آئندہ 26 جولائی 2024 ء کو

عرس تیغی رحمانی بکساواں شریف آئندہ 26 جولائی 2024 ء کو

*مہواویشالی/ شبانہ فردوس / پیر کامل شیخ المشائخ الحاج الشاہ صوفی شاہ محمد تیغ علی قادری آبادانی فریدی مونگیری مجیبی علیہ رحمہ سرکانہی شریف مظفرپور کے سلسلے کا عظیم صوفی ء کامل پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صوفی شاہ عبد الرحمن تیغی براہمی علیہ رحمہ کا سالانہ 16 واں عرس مقدس آئندہ 26 جولائی 2024 ء کو موضوع بکساواں شریف ویشالی میں سابقہ خانقاہی روایات کے مطابق بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاۓگا جس کی تیاری زوروں پر ہے واضح ہو کہ یہ باتیں سماجی سیاسی رہنما و گورول بلاک کے بکساواں پنچائت مکھیا و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سینیئر لیڈر جناب محمد ہاشم انصاری و سماجی کارکن و کلکتہ پلازہ سورج مارکیٹ مہواویشالی کے پروپرائٹر جناب صابر انصاری و روشن کلوتھ سورج مارکیٹ مہواویشالی کے پروپرائٹر محمد صغیر انصاری و حاجی نور محمد انصاری و محمد رضا علی انصاری و محمد عظیم انصاری و محمد منصور انصاری و آل رسول انصاری و انصاری مہا پنچائت بہار کے ضلع ویشالی سیکریٹری محمد منیر انصاری نے پریس ریلیز میں کہا انہوں نے حضرت کے مریدین ، متوسلین ، معتقدین سے خصوصی گزارش کی ہے کہ عرس مقدس میں تشریف لاکر بزرگانِ دین کے فیوض وبرکات سے مالامال ہوں*

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.